مانچسٹر میں oodles ہلال چائنیز ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان مہمان خصوصی تھے

Spread the love

:چودھری عارف پندھیر)

کرونا وائرس کی وبا سے جہاں کئ کاروبار کساد بازاری کی وجہ سے دیوالیہ ہو گئے وہیں پاکستان کی کاروباری اور مزہبی شخصیت مولانا عبدالعزیز (مرحوم ) (قلعہ دیدار سنگھ ) کے بیٹے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد اسحاق عزیز اور انکے بیٹے شعیب اسحاق اور کاروباری شخصیت شکیل احمد نے مانچسٹر آکسفورڈ روڈ میں پہلے تصدیق شدہ حلال چائینز ریسٹورنٹ oodles کا افتتاح کر دیا ۔مانچسٹر سٹی کونسل کے لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان نے خصوصی شرکت کی ۔ لارڈ مئیر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ مالکان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا سے جہاں کئ کاروبار بری طرح متاثر ہو کر مستقبل بند ہو گئے ہیں وہیں انہوں نے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے کمیونٹی کو انکی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ نئے کاروبار لے آغاز سے برطانوی معیشت کے ساتھ زرمبادلہ پاکستان بھیج کر معیشت کو استحکام دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ ریسٹورنٹ کے مالک نوجوان شعیب اسحاق  کا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصہ سے چائنیز حلال کھانوں کا ریسٹورنٹ کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے افتتاح کرنے میں تاخیر ہوئ ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں ریسٹورنٹ کھولنے کے لیے  جرات اور بہادری کی ضرورت تھی لیکن ہمیں رب العالمین کی ذات اور اپنی کمیونٹی پر بھروسہ ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے ۔محمد اسحاق عزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کاروبار کی طرف راغب کرنا چاہیے ۔کاروبار کرنے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مانچسٹر میں پہلا ایشیائی چائنیز حلال کھانوں کا ریسٹورنٹ ہے اور ان مشکل ترین حالات میں برطانوی اور پاکستانی معیشت کو سہارا دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ ۔ریسٹورنٹ کے افتتاح پر آئے اکرم چوہدری اور سماجی شخصیت مصطفے چوہان نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ چائینز حلال ریسٹورنٹ کھولنا اچھی سوچ ہے اور یہاں کھانا پکانے اور کھلانے کا طریقہ کار بھی بہت اچھا ہے ہم انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں -اوپنگ میں صغیر راھی -چودھری ریاض احمد اور امجد سلیم طاھر نے خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں