اللہ کے حکم سے کوڈ 19 سے جلدی چھٹکارہ مل جائے گا ابھی بھی بہت احتیاط کرنے کی ھے – چودھری اسلم

Spread the love

مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر)     

                                              برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے چار ماہ سے لاک ڈاؤن میں حکومت کی طرف سے نرمی کے بعد روزمرہ زندگی کے معاملات واپسی کی جانب گامزن ہیں ۔ ریسٹورنٹس اور گھروں میں خاندان کے افراد اور دوست احباب حکومت کی جانب سے دے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ملکر چھوٹی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں ۔برطانیہ کی سیاسی و کاروباری شخصیات چوہدری ارشد محمود،چویدری  اسلم اور کامران گجر نے اپنے دوست احباب کے لیے اپنی رہائشگاہ پر ظہرانہ دیا ۔سابق امیدوار ممبر یورپی پارلیمنٹ اور

برائے مئیر گریٹر مانچسٹر چوہدری اسلم نے خصوصی شرکت کی۔چوہدری اسلم نے  کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں فاصلے کا خاص خیال کریں اور اپنے معمولات زندگی سر انجام دیں۔فارماسسٹ عدنان نے کہا کہ لاک ڈاؤن ایس کے بعد دوستوں کے ساتھ ملنا اچھا لگا لیکن ابھی بھی احتیاط کر نی چاھئے پاکستان پیپلز پارٹی  شہید بھٹو گروپ کی یوکے یورپ کے صدر چودھری شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ بہت خوشی ھوئ ھے کہ چار ماہ بعد ھم دوست اکٹھے ھوئے ہیں اللہ تعالی ھم سب کو صحت دے اور اس بیماری سے بچائے-سماجی راہنما چودھری شہزاد نے کہا کہ کہ بہت اچھا لگا کہ کافی عرصہ بعد دوست اکٹھے ھوئے ہیں ھم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں- اس موقع پر راجہ ظہیرُے چودھری آفتاب اور چودھری ارشد کا شکریہ ادا کیا۔ مزید شرکت کنگ والوں میں چودھری عدنان-چودھری کامران -چودھری طاہر شامل تھے-آخر میں کرونا کی وبا سے نجات کے لئے دعا بھی کرائ گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں