

سرکاری املاک میں ڈانس ، غیر مہذب اداکاری اور فحاشی کو فروغ دینے پر ڈی سی خیبر اور اے سی لنڈی کوتل کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی اور سرکاری املاک میں فحاشی پھیلانے کیخلاف نعرے بازی ہوئی۔
احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر مراد حسین افریدی ،قاضی مومین ، مقتدار افریدی ، اختر علی شینواری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتہ لنڈی کوتل ڈی سی خیبر بنگلہ میں پشتو کے مشہور گلوکارہ نے ٹیک ٹاک کے لئے ایک ویڈیو بنائی جو غیر اسلامی عمل ہے جس پر قبائلی عوام کو انتہائی دکھ پہنچا انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت یہاں پر فحاشی پھیلانے کا اغاز ہوا جس کے ہم مکمل خلاف ہے کیونکہ یہ عمل غیر اسلامی ہے و قبائلی روایات کے بھی خلاف ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام اس فحاشی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں