امریکی ایپل کمپنی اور گوگل کا فلسطینی ریاست کو اپنی سائٹ اور عالمی نقشے سے غائب کر دینا مسلمانوں کے خلاف گہری سازش

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی،راشدخان)
امریکی ایپل کمپنی اور گوگل کا فلسطینی ریاست کو اپنی سائٹ اور عالمی
نقشے سے غائب کر دینا مسلمانوں کے خلاف گہری سازش کی کڑی ہے۔
فلسطین ایک خودمختار ریاست ہے اور اقوامِ متحدہ کا رکن ہے۔مسلمانوں کو
اپنا سرچ انجن بنانا چاہئے تا کہ وہ گوگل کے رحم و کرم سے چھٹکارہ حاصل
کر سکیں۔محمد عبداللہ حمید گل

تفصیلات کے مطابق محمد عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان
وڈی جی میثاق ریسرچ سنٹر نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں
امریکی ایپل کمپنی اور گوگل کا فلسطینی ریاست کو اپنی سائٹ سے عالمی نقشے
سے غائب کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا فلسطین ایک خودمختار
ریاست ہے اور اقوامِ متحدہ کا رکن ہے۔ جس کو دنیاکے 138سے ذائد ممالک نے
تسلیم کیا ہوا ہے۔امریکی اپنی سائٹوں سے عالمی نقشے سے کیسے مٹا سکتے
ہیں؟؟۔انہوں نے کہا کہ 1967کی جنگ میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور ویسٹ
بینک پر قبضہ کیا تھا جو اقوامِ متحدہ نے غیر قانونی دے دیا اور وہ تمام
علاقے ابھی تک فلسطین کے مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے مسلم امہ کے ممالک سے
کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایپل اور گوگل کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے
اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا سرچ
انجن بنانا چاہئے تا کہ وہ گوگل کے رحم و کرم سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔
اس وقت مسلمانوں کی آبادی ڈیڈھ ارب سے زیادہ ہے اور اگر ہم لوگ چین کو
بھی ایپل کے خلاف استعمال کریں تو یہ تقریباًتین ارب لوگ بنتے ہیں جو کہ
دنیا کی آدھی آبادی ہے۔ انہوں نے کہا اگر آدھی دنیا ایپل کی مصنوعات
اورگوگل استعمال کرنا چھوڑ دے تو ان کا نام ونشان دنیا سے مِٹ جا ئے
گا۔ہم خود انہیں اپنے خلاف استعمال کرنے کرنے کے لیے بھاری رقم ان کی
پراڈکٹس خرید کت مہیا کر ہے ہیں اب مسلم امہ نجانے کس بات کے انتظار میں
ہے ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ مسلمان ہونے کے ناطے ایپل کا بائیکاٹ
کر کے انہیں ان کی اوقات دیکھا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں