ہڑپہ اور گردونواح میں اتائیت کا دھندہ ناسور کی شکل اختیار کرگیا لوگ اتائیوں کے رحم و کرم پر محکمہ صحت ساہیوال خاموش تماشائی اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
درجنوں میڈیکل سٹور ہسپتال میٹرنٹی ہومز کلینکس کا سیل ہونے کے باوجود غیر قانونی طریقے سے ڈی سیل ہونا محکمہ صحت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے خودکار ڈی سیل کیے گئے موت کے مراکز مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں عوامی و سماجی حلقے۔۔۔
ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم سے)۔ہڑپہ اور گردونواح میں اتائیت کا دھندہ ناسور کی شکل اختیار کرگیا لوگ اتائیوں کے رحم و کرم پر محکمہ صحت ساہیوال خاموش تماشائی اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔جناح ٹاون ہڑپہ اسٹیشن۔میر داد معافی۔اڈا بوٹی پال۔نائی والا بنگلہ۔ہڑپہ شہر اور دیگر چھوٹے چھوٹے اڈوں پر بنے درجنوں میڈیکل سٹورز۔کلینکس۔ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہومز کو محکمہ صحت ساہیوال اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے کئی بار سیل کیا مگر چند گھنٹوں کے بعد سیل شدہ میڈیکل سٹوروں کلینکس اینڈ میٹرنٹی ہومز کو ڈی سیل کروالیا یا سیلیں توڑ کرڈی سیل کرلیاجاتا ہے محکمہ صحت ساہیوال کی ملی بھگت یا بے بسی کا یہ عالم ہے کہ سیل کیے گئے موت کے تمام مراکز سر عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندہ جاری وساری ہے لوگوں کی زندگیوں اور قانون سے کھیلنے والے ان بے لگام اتائیوں کے اڈے دوبارہ سیل کرنا تو درکنار محکمہ صحت ساہیوال اور ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے بھی مسلسل گریزاں ہیں جس سے عام شہریوں میں مایوسی اوراتائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے حوصلے اوربھی بلند ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ اور گردونواح میں قائم
درجنوں غیر قانونی میڈیکل سٹوروں ہسپتال میٹرنٹی ہومز کلینکس کا سیل ہونے کے باوجود غیر قانونی طریقے سے ڈی سیل ہونا محکمہ صحت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے خودکار ڈی سیل کیے گئے موت کے مراکز مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں