پمز میں ہر سال بلڈڈونرڈے منایا جاتا ہے ، ڈاکٹر فروا شجیل اوردیگر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(نیوزڈیسک) انسانی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں ۔ اللہ پاک کا ارشاد ہے جس نے ایک جانی بجائی گویا اُس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کو چاہیئے کہ وہ سال میں دو مرتبہ اپنا خون بطور عطیہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں جمع کروا کر انسانیت کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ عالمی ڈونرڈے کے موقع پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کےبلڈ بینک کے زیر اہتمام خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بانی و چیر مین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان(ہلال امتیاز) نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم اِس سلسلے میں اہم کام سر انجام دے رہا ہے ہماری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر خون کے عطیات جمع کرتی ہے جو پمزمیں تھیلیسیما کے بچوں کو خون دیا جاتاہے۔پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک نے کل 21234بلڈ بیگ جمع کئے ،پاکستان تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کو 4708 بلڈ بیگ پمز ہسپتال اسلام آبادکو 6059 بلڈ بیگ، جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشنکو 8454 بلڈ بیگ ،سندس فاؤنڈیشن کو2013 بلڈ بیگ عطیہ کئے گئے ۔بلڈ بنک انچارج ڈاکٹر فروا شجیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کا شکریہ ادا کیا جوخون جمع کر کے پمز میں تھیلیسمیاکے مریضوں کو دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بہت کم لوگ اپنا خون جمع کرواتے ہیں لیکن خون مریضوںہزاروں لوگ روزانہ چکر لگاتے ہیں ،جب سٹاک نہیں ہو گیا تو ہم مریضوں کی ڈیمانڈ کہاں سے پوری کر یں گے۔ تقریب میں لیبارٹری انچارج ڈاکٹر عمبرین خالد، حاجی محمد حنیف،تنویرنوشاہی،بشارت نواز مینجر اورکثیر تعداد میں لوگوں و ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر فیڈرل پیرا میڈیکس کے قائدین ملک زیشان اعوان ، چوہدری انس، رضوان کیانی،نثار احمد، مسحور قریشی ،نان گزیٹڈ کےصدر ملک طاھر اعوان، اتفاق گروپ کے چیرمین مفیظ الدین اور دیگر نے زمرد خان مہمان خصوصی کا استقبال کیاجبکہ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد اقبال درانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ارم ، ڈاکٹر شرجیل ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
