لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانیوں نے مختلف شعبوں کی طرع فوڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا رھے ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ کے معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں جہاں ٹیکس کی صورت میں حکومت برطانیہ کو فائدہ دے رھے ہیں ایسے ھی زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی معثیت کو سنبھالہ دیا ھوا ھے ایسے ھی اولڈھم سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیت سجاد احمد جو پہلے بھی پراپرٹی اور پٹرولیم کا بزنس کر رھے ہیں انہوں نے خیبر پختو نخوا سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے مشہور شیف شیر خان سے مل کر آشٹن روڈ اولڈھم میں نیا ریسٹورنٹ خان چیپلی کباب کی بنیاد رکھی -جس کو آج عوام کے لئے کھول دیا گیا پہلے ھی دن عوام کے رش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے -خان چیپلی کباب کے چیف ایگزیگٹیو سجاد احمد اور ڈائریکٹر شیر خان نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ ھم اولڈھم اور گریٹر مانچسٹر کی عوام کو بہت معیاری اور مختلف قسم کا فوڈ فراہم کریں گے جس میں خصوصی طور پر چیپلی کباب کے علاوہ افغانی پلاؤ چکن -لیمب کڑاھی شامل ھے – کھانا کھانے آئے ہوئے کاروباری شخصیات مہک گروپ کے چئیرمین چودھری منیر -مہتاب باجوہ -راجہ رحمان اور دوسروں نے کہا کہ آج ھم اپنی فیملیوں کے ساتھ کھانا کھانے آئے تھے -اور ھم نے فوڈ کو انجوائے کیا –
