ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے نوجوان نسل ترقی کر سکتے ہیں۔چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ خیبر پختون خواہ
یورپ(چیف اکرام الدین) ٹیکنیکل بورڈ خیبر پختون خواہ کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم کا حصول مرد و خواتین کیلئے انتہائی مفید اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے نوجوان نسل ترقی کر سکتے ہے جو ملک و قوم کیلئے فخر کی بات ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے نوجوان نسل کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا حصول بہت ضروری ہے نوجوانوں کیلئے صرف تعلیم نہیں بلکہ ہنر اور اخلاقی تعلیم حاصل کرنا بھی از حد ضروری ہے بیروزگاری کا خاتمہ ہنر ہے سلائی، کمپیوٹر، الیکٹریشن، پلیمبر، اور دیگر ہنر سیکھنا نوجوانوں کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے ہنر کی وجہ سے ملک و معاشرے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے جو ملک و قوم کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ خیبر پختون خواہ ہدایت اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرے تا کہ ملک کی صنعتی ترقی کیلئے ہنر مند افرادی قوت کا خسارہ پورا کیا جا سکے جس کی وجہ سے ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے گا ملک کی ترقی نوجوان نسل کی بہتر کارکردگی سے ممکن ہے۔