برطانیہ کے شہر اولڈھم کونسل کے مئیر کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان او بی ای کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والوں کو مئیر پارلر میں خصوصی دعوت

Spread the love

برطانیہ کے شہر اولڈھم کونسل کے مئیر کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان او بی ای کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والوں کو مئیر پارلر میں خصوصی دعوت دی اور انہیں خصوصی تعریفی اسنادپیش کیں
رپورٹ عارف چودھری
: برطانیہ کے شہر اولڈھم کونسل کے مئیر کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان او بی ای کی جانب سے مختلف کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والوں اور مختلف آرگنائیزیشن میں کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والوں کو مئیر پارلر میں خصوصی دعوت دی اور انہیں خصوصی تعریفی اسنادپیش کیں -مئیر اولڈھم کی جانب سے خصوصی تعریفی اسناد لینے والوں میں برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری – وومن چائے گروپ کی چئیر پرسن نجمہ خالد ایم بی ای -کمیونٹی لیڈر حاجی زاھد ملک -ایمبیشن کی جانتھن گرفتس-جی جی سی میڈیا کے جیما کارٹر اور گیری کارٹر -ویسٹ انڈیز کے جان مارشل-اور للین ڈے شامل تھے -اس موقع پر مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان او بی ای نے کہا کہ میری کوشش ھے کہ کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والوں کو انکی خدمات کی وجہ سے مئیر پارلر میں بلا کر انکی خدمات کو سراہا جائے اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں آج بھی جو لوگ جن کا مختلف ارگنائزیشن سے تعلق ھے اور وہ کئ سالوں سے کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں انکی کمیونٹی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں -انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا وہ انکے حقدار بھی ہیں -وومن چائے گروپ کی چئیر پرسن نجمہ خالد -فلاحی کاموں میں ھمیشہ سب سے آگے رہنے والے حاجی زاھد ملک اور برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری نے انہیں مئیر پارلر میں دعوت اور تعریفی اسناد دینے پر مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ھماری کاوشوں کو سراہا جو ہمارے لئے قابل فخر ھے-ایمبیشن ارگنائزیشن جانسن اور سٹپنر-سارہ ٹیٹ -للین ڈے -جی جی سی میڈیا کے جیمہ کارٹر اور گیری کارٹر اور ویسٹ انڈین ایسوسی ایشن کے جان مارشل نے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کو انکو مئیر پارلر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم کئ سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کر رھے ہیں -آج مئیر اولڈھم کی جانب سے دی جانے والی تعریفی اسناد ھمارے لئے سرمایہ حیات ہیں -شرکاء نے مئیر بک میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے

تقریب میں شریک مختلف ارگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے افراد نے مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان کی کمیونٹی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قابل رشک قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں