لندن۔ عارف چودھری
آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے ساؤتھ سٹریٹ سینٹر راچڈیل کے روح رواں نوجوان رومان احمد نقشبندی-نے راجہ اشفاق -راجہ خورشید -راجہ مشتاق کے تعاون سے ایمان افروز و روحانی محفل کا انعقاد کیا -برطانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی اسلم بندیالوی اور مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد اور کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد کمیونٹی لیڈر جاوید اختر -نوجوان حسن علی کی خصوصی شرکت دوسرے جید علما ء کرام جن میں مولانا مفتی شاھد علی -شیخ نوید اشرف کے علاوہ عاشقان رسول کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے آقائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالی اور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے -مولانا مفتی اسلم بندیالوی نے مر حوم شیر محمد کی مغفرت اور امت مسلمہ پر رحمت و کرم کے لئے خصوصی دعا کروائ – ان کا مزید کہنا تھا کہ آقائے کائنات کی آمد پر قرہ ارض کے علاوہ آسمان پر بھی خوشیاں منائ گئیں -آج کائنات میں ہمیں ہر شئے آقائے کائنات کی وجہ سے ملی ھے اور دنیا کی وجہ تخلیق وہی ہیں -مولانا مفتی شاھد علی -شائخ نوید اشرف کا کہنا تھا کہ آقائے کائنات کی ولادت با سعادت کے جشن کو منانے اور محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رکھے -نوجوانوں کو پیغام ہے کہ آقائے کائنات اور دین اسلام کی محبت دلوں میں ڈالیں تاکہ آپ کی زندگی اور آخرت سنورے -راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد اور کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان رحمان احمد نقشبندی آج کی کامیاب روحانی محفل کرانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں -اور آج جس طرع نوجوانوں کی بڑی تعداد نے آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے رکھی گئ روحانی محفل میں شرکت کی قابل رشک ھے -میزبان نوجوان رحمان احمد نقشبندی نے علمائے کرام -مئیر راچڈیل شکیل احمد کونسلر افتخار احمد اور دوسرے شرکاء کا روحانی محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا -آخر میں مہمانوں کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئ
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے