مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی دعوت پر راچڈیل کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمین لالہ جاوید اختر کی قیادت میں مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات

Spread the love

لندن عارف چودھری
مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی دعوت پر راچڈیل کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمین لالہ جاوید اختر کی قیادت میں ایک وفد جس میں نور حسین -اکرم ستار -جاوید صادق -محمد رشید اور راجہ علی شامل تھے -نے مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات کی -جس میں راچڈیل کمیونٹی کو درپیش مسائل -اور آزاد کشمیر اور پاکستان کی موجودہ صورتحال کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئ – اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ راچڈیل کشمیری ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے بہت مثبت بات چیت ھوئ ہے انکے کمیونٹی کے لئے اٹھائے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے -اس موقع پر وفد کے سربراہ لالہ جاوید اختر اور دوسرے کشمیری راہنماؤں کا کہنا تھا کہ کونسلر شکیل احمد کا راچڈیل کا مئیر بننا ہمارے لئے فخر کی بات ھے انہوں نے ھمیشہ کمیونٹی کے مسائل اور کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائ ھے آج ھم نے مئیر بننے پر انہیں مبارکباد دی ھے -ھمارا تعاون ھمیشہ انکے ساتھ رہے گا -وفد کے تمام ممبران نے مئیر بک میں اپنے تاثرات تحریر کئے -مئیر شکیل احمد نے تمام ممبران کو مئیر کے خصوصی بیج لگائے اور راچڈیل کشمیری ایسوسی ایشن کو انکی کمیونٹی خدمات پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں