وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار دا کرینگے، برادری کے ساتھ مل کر با ر کو مثالی بنائینگے، وکلاء قانون کی عملداری کے پاسدار ہیں، وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وکلاء لیاقت ظہیر بھٹی،محمد زمان گوندل،چوہدری احمد تارڑ،چوہدری اجمل ضیاء چیمہ ودیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے حقوق کی سربلندی کے لئے پہلے بھی محنت آئندہ بھی شبانہ روز کی جدوجہد کے ذریعے وکلاء کی سربلندی کے لئے کام کرتے رہیں گے، بار کونسل وکلاء کی آن شان ہوتی ہے،اپنے سنیئرز کی ٹیم بن کر نئے ساتھیوں کے ہمراہ قانون کی بالا دستی قائم کرینگے، بارکی عظمت ووقاراورکالے کوٹ کے تقدس واحترام کی پاسبانی ہمارا شیوہ ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
