وزیرآباد(نامہ نگار)علی پورچٹھہ کے علاقہ بھوماں باٹھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ڈی ایس پی وزیرآباد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گٸے۔لاش پوسٹ مارٹم کیلٸے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔
تفصیلات کے مطابق علی پوچٹھہ کے علاقہ بھوماں باٹھ موضع سے محلقہ کھیت میں نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی جس کی اطلاع اہل دیہہ نے پولیس ہیلپ لاٸن 15پر دی۔ جس پر پولیس تھانہ نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلٸے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کےجسم پر فائر کا نشان ہے۔ ڈی ایس پی وزیرآباد ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ اور پولیس نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچے۔ یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ یہ تھانہ علی پورچٹھہ کا چوتھا اندھا قتل ہےاس سے قبل تین قتل جس میں بارہویں جماعت کا طالبعلم، ماں بیٹا اور معمر خاتون نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں اور پولیس ان کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔
