شوگر کے مرض سے آگاہی کے لیے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ذیشان کی قیادت میں ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر واک کی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)شوگر کے مرض سے آگاہی کے لیے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ذیشان کی قیادت میں ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر واک کی گئی جس میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ ہمارے ملک میں خطرناک حد تک ذیابیطس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ اس مرض سے آگاہی نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خوراک کو متوازن بنانا ہو گا اور اپنی زندگیوں میں واک اور ورزش کو معمول بنانا ہے جو انسان چہل قدمی اور ورزش کرتا ہے وہ شوگر سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے اور صحتمند زندگی گزارتا ہے۔اس۔موقع پر ہیڈ سٹاف نرس میڈم انیلہ علی حسین و دیگر بھی موجود تھے۔ہیڈ نرس مس انیلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویسے تو ہر عمر کے انسان کو اپنے کھانے پینے میں اعتدال رکھنا چاہیے لیکن چالیس سال کی عمر کے بعد اپنی خوراک پر خصوصی توجہ اور پیدل چلنے کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ ذیابطیس خطر ناک بیماری ہے جو انسانی جسم کو بری طرح متاثر کرتی ہے اس سے بچاو کی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھ کر زندگی گزارنا چاہیے (فوٹوہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں