ہیلتھ کونسل کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ اے سی آفس میں منعقد

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ہیلتھ کونسل کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ اے سی آفس میں منعقد ہوا،جسمیں تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ،ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،عرفان افضل چٹھہ،گلریز وڑائچ،افتخار حسین صدیقی،عامر محمود رہاڑ ودیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹرز مین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو سوفیصد یقینی بنایا جائے دوران ڈیوٹی غیر حاضری کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب اقدامات کررہی ہے اور صحت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،حکومت پنجاب عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں،صاف ستھرا پنجاب پروگرام سے لوگوں کو ضرور مستفید کرینگے،اس سلسلہ میں ایک سنٹر بنایا جارہا ہے جہاں پر لوگوں کی شکایات پر فوری ان کے مسئلہ کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں