سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا۔ان ڈور ڈائننگ کرنے پر ہوٹل مالکان کو بھی رگڑا دے دیا۔ایس ایچ او تھانہ احمد نگر کی ان ڈور ڈائیننگ بند نہ کر نیپر ہوٹل مالکان کو ناجائز مقدمات بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں۔شادی ھالز اور ہوٹل ریسٹونٹ میں ان ڈور ڈائیننگ کی اجازت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد۔ سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدائت پر محکمہ ماحولیات نے جن ڈویژن میں سموگ زیادہ ہے وہاں پر رات آٹھ بجے مارکیٹوں کو مکمل بند کرنے کے احکامات دئے ہیں تاہم اس میں ان ڈور ہوٹلز اور شادی ھال میں ان ڈور ڈائیننگ کی اجازت ہو گی۔ انتظامیہ کی طرف سے دئے گئے حکم کے بعد پولیس نے حد سے زیادہ تجاوز کرتے ہوئے مین بازار اور گردونواح میں اے ایس آئی رضوان کی سربراہی میں کچھ زیادہ ہی دوکانداروں کو رگڑا دے دیا گرفتاری کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو گالیاں بھی دیتے رہے اور ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔اطلاع کے مطابق ہوٹل مالکان نے آوٹ ڈور ڈائیننگ مکمل بند کر دی ہوئی تھی لیکن زیادتی کرتے ہوئے متعدد ہوٹل مالکان کو پکڑ کر ان کے خلاف ناجائز مقدمہ درج کروا دیا گیا.ان سمیت بارہ افراد کے خلاف تھانہ سٹی وزیرآباد میں سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے دوسرے واقع میں تھانہ احمد نگر کے ایس ایچ او کی طرف سے کلاسکے اور گردونواح میں متعدد ہوٹل مالکان کو ان ڈور ڈائیننگ پر بھی ہوٹل بند کروانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کوہوٹل نہ بند کرنے پر ان کے خلاف ناجائز مقدمات بنانے اور ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔پولیس کے اس ہتک آمیز رویہ پر وزیرآباد سرکل کے تاجر شدید سراپا احتجاج ہیں اور پولیس کے آفیسران جو اختیارات سے تجاوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آر پی او گوجرانوالہ سیان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سموگ ایکٹ کے حوالے سے جب اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے بات کی گئی تو انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات دئے ہیں تاہم شادی ھال اور ریسٹورنٹ کے اندر ان ڈور ڈائیننگ کی اجازت ہے ایسا کوئی حکم نہیں دیا گیا جس میں ان ڈور ڈائیننگ بند کرنے کو کہا گیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں