دینہ میں ڈینگی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ

Spread the love

دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) دینہ میں ڈینگی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ، مچھر مار سپرے نہ کرنے کے حوالے سے محکمہء صحت اور ڈینگی مچھر ایک پیج پر ، عوام میں شدید تشویش و اضطراب ، تدارُک کے لئے فی الفور سپرے کروایا جائے ، عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق دینہ میں ڈینگی کے مریض دن بدن بڑھنے لگے ۔ گزشتہ روز بھی دو افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہو گئے ۔ محکمہء صحت اور ڈینگی مچھر سپرے نہ کرنے کے حوالے سے ایک پیج پر آ گئے ۔ شہری شدید تشویش اور اضطرات میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے دینہ میں ڈینگی سپرے کروانے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں