وزیرآباد (نامہ نگار ) وزیرآباد شہر میں صفائی کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔ وزیرآعلی پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب کا خواب وزیرآباد میں چکنا چور ہو گیا۔ شہر بھر میں جگہ جگہ لگے کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑھانے لگے۔صفائی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق صفائی کے سارے نظام کا ٹھیکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کے بعد شہر بھر کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے لگے ۔پندرہ دن سے زائد گزرنے کے باوجود کمپنی اور اس کے آفیسران کو ابھی تک سمجھ نہیں آ سکی کہ گلی محلوں میں کیسے صفائی کروانی ہے۔ صرف مین سڑکیں صاف کر کے ڈی سی گوجرانوالہ کو اوکے کی رپورٹ اور سیلفیاں سینڈ کر دی جاتی ہیں ۔اور شہر بھر کے دیگر گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑھاتے دیکھائی دیتے ہیں۔محلہ جلال پورہ۔نظام آباد۔آلہ آباد رحیم پورہ جناح کالونی چیمہ کالونی اندرون شہر ہر جگہ پر گلیوں میں گندگی کے ڈھیر دیکھائی دیتے ہیں۔اطلاع کے مطابق جو بلدیہ کا عملہ ہے کچھ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر دیا ہے اور کچھ عملہ گٹروں کی صفائی کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے سینیٹری انسپیکٹر کے آرڈر تو کر دئے گئے ہیں لیکن اس کو ڈیوٹی جوائین نہیں کروائی گئی۔شہری حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور عوام کو صاف ستھرا پنجاب کے تحت ماحول فراہم کیا جائے۔
