لندن عارف چودھری
🔶وائس چیئرپرسن اوورسیرز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔
🔶گورنر پنجاب نے بیرسٹر امجد ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
🔶اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے مُلک کی خدمت کر رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ گورنر پنجاب
🔶اووسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اوورسیز پاکستانی پوری دنیا میں اپنی محنت اور لگن سے مُلک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سردار سلیم حیدر خان
🔶اوورسیز پاکستانیوں کے جان ومال اور جائیداد کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب
🔶ضلعی اوورسیز کمیٹیوں اور ایڈوائزریز کے زریعے بیرون مُلک مقیم رول ماڈل اوورسیز پاکستانیز کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے گا اور صوبے بھر میں بننے والی کمیٹیوں کو میرٹ اور بہتر انداز میں افعال کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ بیرسٹر امجد ملک
🔶پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک