وزیرآباد:(نامہ نگار)
وزیرآباد کے علاقہ جی ٹی روڈ بائے پاس ٹھٹھہ فقیر اللہ کے قریب کار اچانک سامنے آ جانے والے ٹریکٹر کو بچاتے ہوے سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی اور گاڑی میں سوار گجرات کے رہائشی عبدالرحمن راجپوت ،اسکی 22 سالہ اہلیہ زنیرا بیٹے علی ایان ،عبدالمناناور بیٹی مومنہ شدیدزخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کیا جہاں زخمیوں میں دو کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے جبکہ تشویش ناک حالت کے پیش نظر عبدالرحمن اسکی زوجہ زنیرا اور بیٹے علی ایان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے یاد رہے کے ایک ہی خاندان کے پانچوں افراد گوجرانوالہ میں نجی فنکشن اٹینڈ کرنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثہ کاشکار ہو گئے۔
