وزیرآباد(نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد احمد چٹھہ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر مقرر،رانا بلال اعجاز خاں کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے محمد احمد چٹھہ بزرگ سیاستدان و سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں 2024 کے جنرل الیکشن میں انہوں نے وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 سے کامیابی حاصل کی اور ایم این اے منتخب ہوے مقامی پارٹی کارکنان کی جانب سے محمد احمد چٹھہ کا وسطی پنجاب کے لیے تقرر پر اظہار مسرت کارکنان کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی بصیرت و نوجوان قیادت میں پارٹی سینٹرل پنجاب میں مضبوط و مستحکم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
