جہلم(اختر شاہ عارف) جہلم کی سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان کو ڈی پی او جہلم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی اور سیفٹی پروگرام کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن عبدالغفور چوہان نے ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع سے وصول کیا ۔ اس موقع پر عبدالغفور چوہان کا کہنا تھا کہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری مجھے سونپی۔ تعلیمی اداروں اور کالجز میں سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین اور ٹریفک سیفٹی بارے آگاہی کے لیئے سیمینارز اور مختلف پروگرامز کروائے جائیں گے۔ 18 سال سے زائد عمر بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ جہلم کی عوام باشعور اور قانون کا احترام کرنے والی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ جہلم کے سٹوڈنٹس بھی ٹریفک قوانین پر عمل یقینی بنائیں گے۔ اور ہر 18 سال سے زائد عمر طالب علم ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائے گا۔
