وزیر آباد ڈکیتی راہزنی اور دوران ڈکیتی قتل کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق۔

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقے گنیانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی راہزنی اور دوران ڈکیتی قتل کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق۔پولیس تھانہ صدر کے علاقہ چوکی گنیانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے پولیس کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ڈاکو جمشید کو سوہدرہ پولیس برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے اسے چھڑوا لیا تاہم ناکہ بندی کے دوران پولیس تھانہ صدر کے علاقہ گنیانوالہ کے قریب ڈاکووئں اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا اور فائرنگ کے نتیجہ میں جمشید نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے جان بحق ہو گیا ہلاک ڈاکو جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ پنجاب اسمبلی عمیر طارق کے قتل میں ملوث تھا اس نے 21 اگست کو عمیر طارق کو چناب ٹول پلازہ کے قریب دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ڈی ایس پی ہاشم گجر کے مطابق ہلاک ڈاکو کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ملزم نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا تھا،ہلاک ڈاکو گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں