وزیرآباد(نامہ نگار)تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری شہزاد اللہ چیمہ بچوں کو سکول چھوڑنے پر واپسی پر گرفتار مذید گرفتاریاں متوقع تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر پولیس کی طرف سے کارکنان کو پکڑنے کا سلسلہ جاری ہے تحریک انصاف کے رہنماء شہزاد اللہ چیمہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آنے لگے پہلے سے گرفتار افراد جن میں سنٹرل پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ کے کزن علی جاوید چٹھہ سمیت دیگر کارکنان کو تیسرے روز سے پولیس اسٹیشن کی بجائے لاپتہ مقام پر رکھا گیا ہے جن سے اہل خانہ کی رسائی بھی تاحال ممکن نہیں ہو سکی سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی حکومت کی طرف سے بغیر مقدمات کےشہریوں کی پکڑ دھکڑ پر زور مذمت کی ہے
