سنٹرل پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ نے کہا گرفتاریاں کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)سنٹرل پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ نے کہا گرفتاریاں کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے عمران خان کی کال پر پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہوں گے ان خیالات کا اظہارا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ریاست کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے حکومت پولیس کے ذریعے جو کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریاں کروا رہی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے 24 نومبرکی کال پر فارم 47 کی حکومت پریشان ہو چکی ہے اسلام آباد لاکھوں کی تعداد میں احتجاج میں شامل ہوں گے جو عمران خان کی رہائی تک وہی رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں