پورے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا ،گھی،دالیں، سبزیاں مزید مہنگی ہونے سے غریب عوام پریشان

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)پورے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا ،گھی،دالیں، سبزیاں مزید مہنگی ہونے سے غریب عوام پریشان، تنخوا دار طبقہ اور مزدور کا چولہا جلنا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے، حکمرانوں کو عیاشی اور اپوزیشن کو لڑائی اور افراتفری کے علاوہ اور کچھ سوج ہی نہیں رہا ۔ جمہوریت کے دعویدار جمہور کی پریشانیوں سے کوسوں دور خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر الطاف حسین نے صدر پریس کلب وزیر آباد افتخار احمد بٹ اور سینیئر صحافی عابد پرویز سے ان کے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک پاکستان میں استحکام نہیں آتا بہتری کی کوئی آمید نہیں ، اداروں ، اپوزیشن اور حکمران پارٹیوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر الطاف حسین چاند عثمان کونسلر کے بڑے بھائی اور سیاسی و سماجی ورکر اور عوام کا درد دل رکھنے والے انسان ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں