وزیرآباد(نامی نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا فیلڈ ہسپتال کا پروگرام کامیابی سے ہم کنار،سینکڑوں خواتین ،مرد،جوان،بچے علاج کی سہولت سے مستفید ،نواحی علاقوں ساروکی چیمہ ،ٹھٹی بلوچ ،دھارووال کنگ،اور دلاور چیمہ میں فیلڈ ہسپتال کی گاڑی پر ڈاکٹرزاورلیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کر کے مفت ادویات دیں جبکہ چیک اپ کروانے والے مریضوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،فیلڈ ھسپتال کےکوآرڈینیٹرآ فتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن پر عوام کو مفت علاج معالجہ سمیت ادویات کی فراہمی لیبارٹری ٹیسٹ،الٹراساونڈ ڈاکٹر کی زیرنگرانی مریضوں کو مہیا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مبینہ دیہات میں 5سو سے 6سو مریض فیلڈ ہسپتال سے مستفید ہو ئے،اس موقع پر شوکت علی ساہی،خضر حیات ورک،محمداقبال کنگ سمیت دیگر سماجی وسیاسی شخصیات نے محترمہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فیلڈ ہسپتال کی علاہ بھر میں سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
