ادھیڑ عمر افراد کے باہمی میل جول اور انکی جسمانی و ذہنی صحت بارے قائم گروپ کے لیے CASTLEMERE COMMUNITY CENTRE روچڈیل میں تقریب کا انعقاد

Spread the love


لندن عارف چودھری
مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ، روچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایمونٹ ، ڈپٹی لیڈر علی عدالت ، ڈپٹی مئیر روچڈیل جینٹ ایمزلی اور کونسلر ثمینہ ظہیر کی خصوصی شرکت ۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں گروپ کے چئیرمین خالد عباس -وائس چئیرمین سلامت علی خان -رزاق احمد -امتیاز -غلام الرسول شہزاد – چیف ایگزیگٹیو راچڈیل مساجد کونسل ندیم میر -چئیرمین پاکیزہ گروپ رضیہ شمیم -شامل تھے -کیسل میر کمیونٹی سنٹر کے چئیرمن حافظ عبد المالک نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ادھیڑ عمر افراد کو گھروں سے نکال کر انہیں ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کرنے کے لیے کونسل نے رقم مختص کی تاکہ وہ آپس میں گل مل سکیں اور تنہائی کا شکار نہ ہوں ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت نے کہا کہ بالآخر ایشیائی ادھیڑ عمر افراد کی تنہائی بارے کونسل نے احسن قدم اٹھایا اور انکے مل بیٹھنے کو ممکن بنایا ۔ ڈپٹی مئیر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ بالآخر ادھیڑ عمر مردوں کو تنہائی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا یے۔کونسلر ثمینہ ظہیر نے کہا ہم مقامی سطح ادھیڑ عمر مردوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔پاکیزہ گروپ کی روح رواں رضیہ شمیم نے کہا ہم ادھیڑ عمر افراد کے لیے طرح طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ انکی ذہنی و جسمانی صحت اچھی رہے ۔ رزاق احمد اور امتیاز نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے ہم نے اس گروپ کی بنیاد رکھی ۔گروپ کے چئیرمن خالد عباس اور وائس چئیرمین سلامت علی خان نے کہا کہ گروپ کی بنیاد سے لیکر اب تک ہم نے ادھیڑ عمر افراد کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ راچڈیل مساجد کونسل کے چیف ایگزیگٹیو ندیم میر -غلام الرسول شہزاد اور تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی ان سرگرمیوں کو ادھیڑ عمر افراد کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مفید قرار دیا

ادھیڑ عمر عمر کی ذہنی و جسمانی صحت کو بہتر بنانے کیلئے روچڈیل کونسل کی کاوشوں کو کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں