این سی ایچ ڈی ٹیم کا الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کا دورہ۔

Spread the love

اس دوران تھیلیسیمیا سینٹر کے انچارج نثار خان نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا انور اقبال کی قیادت میں این سی ایچ ڈی ٹیم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کا وزٹ کیا، اس دوران تھیلیسیمیا سینٹر کے انچارج نثار خان نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، این سی ایچ ڈی ٹیم نے تھیلیسیمیا بچوں کیساتھ ملاقات کی، اور ان میں تخفے تقسیم کیے۔ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن 600 سے زیادہ بچوں کا مفت علاج اور خون کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اسکے علاوہ ہر قسم کی مفت طبی سہولیات اور مریضوں کیساتھ آ ے ہوئے اٹینڈنٹ کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ تھیلیسیمیا کا مرض بڑھتا جا رہا ہے جسکا بنیادی وجہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ اور اسکے حوالےسے سے آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ اس مرض کا علاج ایک ٹیسٹ ہے، جو اس بیماری سے فیملی کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، تھیلیسیمیا سینٹر کی ٹیم خاص طور پر نثار خان کو اس عظیم خدمت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ این سی ایچ ڈی خیبرپختونخوا ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کی آگاہی اور خون کی فراہمی میں میں اپنا کردار ادا کریگی۔ این سی ایچ ڈی کے وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعید خان، اظہار علی اور شمس خان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں