وزیرآباد (نامہ نگار) مسلم ہینڈز ادارہ بحالی معذوراں کے زیر اہتمام ایریا مینجر رانا عمر فاروق،لائیولی ہڈآفیسرسردار شمس الرحمن زیر نگرانی معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈاکٹر امولک اعجاز،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،افتخار حسین صدیقی،لائیولی ہڈ آفیسر شمس الرحمن،حافظ محمد ندیم،ڈائریکٹر حوا ہسپتال ناصر جمال بٹ،ینگ بلڈ کے نوید احمد،محمد اسلم جتالہ،عابد طفیل مغل،ڈاکٹر شاہزیب،سعید انور زبیری،وقاص ملک،محمد شاہد،عرفان مغل،جانسن سمیت معززین علاقہ اور سپیشل پرسن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر امولک اعجاز،ناصر محمود اللہ والے،عبید رحمت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ہماری توجہ اور معاونت کے مستحق ہیں دنیا بھر میں معذور افراد کی تعداد 6 سو ملین تک پہنچ چکی ہے ہر دس افراد میں ایک شخص معذور ہے ترقی پذیر ممالک میں نوے فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے موقع دستیاب نہیں دنیا میں 70 فیصد معذور افراد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔شمس الرحمن نے کہا کہ مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام ادارہ بحالی معذوراں میں اب تک 11 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اور جسمانی معذور افراد کے لیے مسلم ہینڈز کے ادارہ جات ہر ممکن تعاون و علاج معالجہ بہم پہنچا رہے ہیں،معذور افراد کے علاج معالجہ کے ساتھ وہیل چیئرز اور مصنوعی اعضاء کی فراہمی میں بھی مسلم ہینڈز سرگرم ہے۔علاوہ ازیں مسلم ہینڈز ادارہ بحالی معذوراں سے ریلوے بازار تک ناصر محمود اللہ کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی شرکاء واک نے عالمی یوم معذوراں کی مناسبت سے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
ٹیمسائیڈ کونسل نے آشٹن سینٹرل مسجد کے تعاون سے ہل گیٹ کمیونٹی سینٹر آشٹن میں اسلام فوبیا آگہی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا
3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے چیمہ کالونی کے رہائشی فہد ولد اسلم قوم 27 سال فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا
وزیر آباد انتظامیہ کے زیر اہتمام دو روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا
مسلم ہینڈز ادارہ بحالی معذوراں کے زیر اہتمام ایریا مینجر رانا عمر فاروق،لائیولی ہڈآفیسرسردار شمس الرحمن زیر نگرانی معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
طیب بک ڈپو اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا