
لندن عارف چودھری
ٹیمسائیڈ کونسل نے آشٹن سینٹرل مسجد کے تعاون سے ہل گیٹ کمیونٹی سینٹر آشٹن میں اسلام فوبیا آگہی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا-سابق مئیر ٹیمسائیڈ کونسلر تفہین شریف نے نظامت کے فرائض ادا کئے -مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ کمانڈر پولیس کرس فوسٹر -ڈپٹی لیڈر کونسلر اینڈریو میکلررن -امام مسجد مولانا غلام محی الدین -نوجوان سیاستدان عطا رسول چوہان -کمیونٹی لیڈر نبیلہ اکرم -ٹرسٹیز ڈاکٹر اکرم -حاجی ازرم -مرزا -چئیرمین ٹرسٹی عظیم بٹ -ناھید غفور -کونسلر نائلہ شریف -کونسلر قلیل خان -کونسلر سنگیتا پٹیل -تیمور -شامل تھے -یہ تقریب اسلام فوبیا کے مہینے کی مناسبت سے منعقد کی گئ جس میں کلیدی کردار سابق مئیر ٹیمسائڈ کونسل کونسلر تفہین شریف اور مسجد کی ٹرسٹی کمونٹی لیڈر نبیلہ اکرم کا تھا – اس موقع پر شرکاء نے اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا -تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگیکے افراد کی شرکت مثبت قدم تھا -سب کا کہنا تھا کہ جب ہم باہمی اتحاد و اتفاق و یکجہتی سے آگے بڑھیں گے تو اس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے –
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ
برطانیہ میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے عالمی مہینہ میں بین الثقافت و مزاہب افراد کی ایک جگہ شرکت حوصلہ افزا ھے -برطانوی معاشرے میں رنگ و نسل اور مزہب مخالفت نفرت انگیز رویہ کی بالکل گنجائش نہیں اور قانون بھی اسکو بھر پور تحفظ فراہم کرتا ھے
