سائبان عالمی ادبی فورم کے زیر اہتمام لیورپول میں ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) سائبان عالمی ادبی فورم کے زیر اہتمام لیورپول میں ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں لیورپول اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مشاعرے کا آغاز شاہ صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مشاعرے کی نظامت بانی و صدر سائبان عالمی ادبی فورم فائقہ گل صاحبزادہ نے اپنے دلکش انداز میں کی اور چیرمین ھمایوں صاحبزادہ نے ان کا ساتھ نبھایا۔ صدارت کے فرائض ضمیر طالب ( برنلے) اور مہمانان خصوصی میں ادریس لاہوری( ناروے ) اشتیاق میر ( بریڈ فورڈ ) عبدالغفور کشفی ( برنلے) سے شامل تھے۔ شعراء کرام میں سمعیہ ناز لیڈز سے ، حسن فرذوق( راچڈیل ) زبیر شاہد ( لیورپول ) فرزانہ افضل ، مقدس بانو ، صفدررانا، پامیلا ملک اور ڈاکٹر اقبال نعیم مانچسٹر سے شامل تھے ۔ جنھوں نے اپنا خوبصورت کلام سنا کر محفل کے شرکاء سے خوب داد حاصل کی۔ حاضرین نے اس مشاعرے میں داد کا مخصوص انداز اختیار کیا جو کہ قابل ستائش ہے ۔ سائبان عالمی ادبی فورم کی طرف سے لیور پول کی ٹیم منزہ قریشی، فائقہ ، ثوبیہ ، نازش اور امجد رانا کے تعاون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر چیرمین ھمایوں صاحبزادہ نے صابرہ ناہيد کو سائبان عالمی ادبی فورم میں نائب صدر منتخب کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور تقریب کے آخر میں نئے سال کا کیک کاٹا گیا اور بعد میں موسیقی کا دور دیر رات تک چلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں