اردو گلوبل اوپن کچن کی طرف سے کرسمس اور نئے سال کی پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


اردو گلوبل اوپن کچن ( صابرہ ناہیدمانچسٹر ) کی طرف سے کرسمس اور نئے سال کی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض چوہدری رفیق نے ادا کیے ۔ راجہ نواز نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ راجہ خورشید نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کرسمس اور نئے سال کی مبارک پیش کی۔ رضاکار انجیلا نے اوپن کچن کے دیگر رضاکاروں کا تعارف کروایا۔ تقریب میں شہر کی اہم شخصیات ، کونسلر ، ایم پییز ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں ایم پی افضل خان ، ایم پی اینڈریو، کونسلر احمد ، کونسلر مقدسہ بانو ، کونسلر عظمی جعفری ، کونسلر جل ، فادر فلک شیر ، مسٹر و مسز سائرہ قریشی، ڈاکٹر آفتاب ، سید سجاد حیدر، برنیج بڈیز کی چیئرپرسن سیما شیخ ، سماجی کارکن رضیہ چوہدری ، سی ایم ایم کی بانی فرزانہ افضل اور مشہور شاعرہ نغمانہ کنول نے شرکت کی۔ ایم پی افضل خان کا کہنا تھا کہ شہزاد مرزا کی بے لوث خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے وہ تقریبا 5 سال سے انسانیت کی خدمت کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ ایم پی اینڈریو نے بانی اوپن کچن شہزاد مرزا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں شہزاد مرزا اور اس کے ساتھیوں کو گزشتہ لگ بگ پانچ سال سے خدمت خلق کرتے دیکھتا چلا آ رہا ہوں جو کہ بہت لگن اور خلوص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے چلا آ رہا ہے۔ دنیا میں ایسے شخص بہت کم ملتے ہیں اس موقع پر انھوں نے شرکاء کو کرسمس اور نئے سال کی مبارک کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان قائداعظم کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ سائرہ قریشی ، سید سجاد حیدر شاہ ، فادر فلک شیر، فرزانہ افضل ، رضیہ چوہدری اور دیگر شرکاء نے اوپن کچن اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم شہزاد مرزا کو انگینڈ کا ایدھی آمین کہیں تو غلط نہ ہو گا کہ جس نے کوڈ کے شروع سے پہلے ضرورت مندوں کو اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر گھروں سے کھانا بنانا شروع کر کے ضرورت مند گھروں تک پہنچایا اور پھر وسیع پیمانے پر تقسیم کرنا شروع کیا۔
صدر یو جی آرٹ اینڈ کلچر صابرہ ناہيد نے مہمانوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور آرٹ اینڈ کلچر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ شاعرہ نغمانہ کنول نے نعتیہ کلام اور موقع کی مناسبت سے اپنی شاعری پیش کی ۔
شہزاد مرزا نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف اللہ کی مدد ہے کہ ہم تقریبا 5 سال سے روزانہ پکا ہوا اور ہفتہ وار راشن ضرورت مندوں کو مہیا کر رہے ہیں ۔ اس کام میں میرے ساتھ جوڑے ہوئے تمام افراد جن میں چیمہ صاحب ، راجہ خورشید ، چوہدری رفیق ، صدر عامر خان ، ننھے بچے محمد علی اور دوسرے بچے ، انجیلا ، زریں ، ٹینا اور شازیہ ، آرٹ اینڈ کلچر کی نائب صدر مشعل عقیل اور دیگر قابل ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں