برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت کئی بزنس ایوارڈ حاصل کرنے والے اسد شمیم کے والد محترم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ممتاز سماجی عوامی شخصیت حاجی محمد اشرف شمیم مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
لندن /ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ عارف چودھری
زندنگی اور موت کا اختیار واحدہ لا شریک کے ہاتھ میں ھے -کب روح مسافر ہو جائے -کسی زندہ شئے کو اسکا پتہ نہیں -زندگی میں انسان کے لئے والدین کا رتبہ و مرتبہ ایسا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں -مرید والا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سماجی اور مزہبی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت حاجی محمد اشرف شمیم مختصر علالت کے بعد مرید والا میں وفات پاگئے بعد میں انکی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد انکو انکے آبائ گاؤں چک 247 جی بی مریدوالا میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علاقے کی کاروباری -سیاسی سماجی شخصیتوں کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -وہ برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت اسد شمیم کے والد محترم تھے جو انکی وفات کا سن کر فوری طور پر پاکستان روانہ ھو گئے اور انکی نماز جنازہ میں شرکت کی انکی اچانک وفات پر مقامی کمیونٹی اور اہم شخصیات جن میں لارڈ واجد خان -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -پاؤل واھ -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد -مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -سابق مئیر ٹیمسائیڈ کونسلر تفہین شریف – پراپرٹی ٹائیکون عاطف ملک -او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک -مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا -سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید -برطانیہ کے سینئر صحافیوں میں چودھری عارف پندھیر -چودھری محمد اسحاق -چودھری فیاض بشیر -اعجاز افضل شیخ -محمود اصغر چودھری -ایم کیوایم پاکستان برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد -نے مسلم لیگ ق وومن ونگ کی صدر عزرا قاضی -مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی اور فیملی کے ممبران سے کہا کہ غم و الم کے کرب بھرے لمحات میں ہماری تمام تر ھمدردیاں آپکے کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم حاجی محمد اشرف شمیم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نصیب فرمائے آمین -اور انکے پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ھمت دے آمین
