اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کروانے کی کوشش کرونگا ، ،بیرسٹر امجد ملک

Spread the love

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کروانے کی کوشش کرونگا -اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے ،بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرمین او پی سی پنجاب

لندن عارف چودھری
یوکے یورپ کے ممتاز سماجی کاروباری و سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا اور کاروباری شخصیت محمد عابد نے ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب منتخب ہونے اور برطانیہ کے صحافیوں کو روچڈیل کے مقامی ہال میں استقبالیہ دیا ۔ صحافی برادری کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ قونصل جنرل طارق وزیر خان ، رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، مئیر روچڈیل شکیل احمد، ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت ،-پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم نقشبندی -ایزی منی کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک،سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ،سابق مئیرز روچڈیل کونسلر عاصم رشید ،محمد زمان ،روچڈیل کے کونسلرز، شاہ وزیر کیبنٹ ممبر پروفیسر افتخاراحمد -سابق مئیر اولڈہم عتیق الرحمان،رانا عبد الستار ایڈووکیٹ دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ نارتھ ویسٹ میں صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی بھرپور شرکت ۔ استقبالیہ کی نظامت چوہدری خالد محمود ہنجرا نے کی ۔ اس موقع پر او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان اوورسیز کمیشن پنجاب کا نائب چئیرمن بننا اعزاز کے ساتھ آللہ تعالیٰ نے مرتبہ و مقام عطا فرمایا ہے میری ذمہ داری ہے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں ساتھ ہی آج صحافی برادری کو انکی خدمات کے صلہ میں شیلڈ سے نوازا گیا میری کوشش ہو گی کہ کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کے حل بارے صحافی برادری سے مشاورت کو اولین ترجیح دوں اس فکری نشست میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مادر وطن پاکستان کے لیے ملکر کام کریں تاکہ پاکستان کی ترقی و سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان کے استحکام کو دوام بخشنے کے لیے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں بحیثیت قوم باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک اپنی ذمہ داری بحسن انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں میڈیا کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں صحافی برادری کا ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت کے ساتھ مستقبل کو سنوارنے بارے نوجوان نسل کو پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے بارے حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ان میں سے بیرسٹر امجد ملک کام نام بھی شامل ہے ہم نے پاکستان کمیونٹی کو ملکر آگے لے جانے پر اتفاق کیا۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے میزبان چوہدری خالد محمود ہنجرا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں ہم نے برطانیہ و پاکستان کے باہمی اشتراک پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم نقشبندی نے بیرسٹر امجد ملک کو او پی سی کے وائس چیئرمین بننے پر مبارکباد دی انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ھے ھم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں -ممتاز تجزیہ نگار حامد مشرقی نے کہا پاکستان کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔تقریب میں شریک دیگر افراد اور بالخصوص صحافی برادری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری اولین زمہ داری غیر جانبدارانہ تجزیہ معلومات، اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے برطانیہ و پاکستان کے باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور تارکین وطن کے حقیقی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے آپس کے اختلاف ختم کر کے اتحاد اتفاق کے ساتھ کمیونٹی کے لیے کام کریں گے۔تقریب کے میزبان چوہدری خالد محمود ہنجرا نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص صحافی برادری جنہوں نے میری دعوت کو قبول کرتے ہوئے برطانیہ بھر سے شرکت کی۔ بیرسٹر امجد ملک کی بحیثیت نائب چئیرمن پاکستان اورسیز کمیشن پنجاب کمیونٹی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گی میرے قریبی ساتھی عابد کی اس تقریب کو کامیاب کروانے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں۔بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے صحافی برادری کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار – فرزانہ افضل -ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت – سابق امیدوار میئر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم -کونسلر امبر نسا -سالیسٹر چودھری شاھد – مزمل حسین باجوہ -رانا احسن نے بیرسٹر امجد ملک -سابق میئر بری کونسلر شاہینہ ہارون -کونسلر شہباز عارف -سابق مئیر کونسلر عاصم رشید نے بیرسٹر امجد ملک کو او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بننے پر دلی مبارکباد دی

شرکائے تقریب نے مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دینے اور صحافی برادری کی خدمات کو سراہنے کی کاوشوں کو قابل قدر و ستائش قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں