عدل وانصاف ہی معاشرے میں امن وامان کی بحالی میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے

Spread the love

وزیرآباد() عدل وانصاف ہی معاشرے میں امن وامان کی بحالی میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے، ماہرقانون معاشرے کی تشکیل میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،وکلاء انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں، نومنتخب صدر امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور بار اور بینچ کے تعاون سے انصاف کے تسلسل کو جاری رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،نومنتخب عہدیداران وکلاء قابل اور قانون پر دسترس رکھنے والی ٹیم ہے اور وکلاء کی فلاح وبہبود کے تسلسل کو بھی جاری رکھنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھیں گے۔ا ن خیالات کا اظہار سماجی شخصیات ڈاکٹر ساجد علی گوھراور غلام رسول نوری نے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔امتیاز احمد خان اور مستعصم مالک طور نے کہا کہ اراکین بار جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے اسے مجرو ح نہیں ہونے دینگے،قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن محنت کرینگے،انصاف کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے، اصول کی سیاست وپاسداری کو ترجیح دینگے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں