کمیونٹی کی خدمات میں پیش پیش پاکیزہ وومن گروپ کی چئیر پرسن رضیہ شمیم ایم بی آی نے امتیاز احمد اور حافظ عبدالمالک کے تعاون سے نئے سال کی مناسبت سے کیسل میر ہال راچڈیل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا —

رپورٹ عارف چودھری
کمیونٹی کی خدمات میں پیش پیش پاکیزہ وومن گروپ کی چئیر پرسن رضیہ شمیم ایم بی آی نے امتیاز احمد اور سینٹر مینجر حافظ عبدالمالک کے تعاون سے نئے سال کی مناسبت سے کیسل میر ہال راچڈیل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد اور کونسل لیڈر نیل ایموئٹ کی خصوصی شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی – کونسلر آرم فیصل -کونسلر شاہ وزیر -کونسلر چودھری ارشد-کونسلر ثمینہ ظہیر -سابق کونسلر شیفالی احمد – کمونٹی لیڈر -غلام الرسول شہزاد -اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -پروگرام کا آغاز کمیونٹی لیڈر حافظ عبدالمالک کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا – اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکیزہ وومن گروپ آج نیو ائیر کی پارٹی کر رھا ھے یہ گروپ کی کوشش سے گھروں میں بیٹھی خواتین کمونٹی سینٹر آکر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رھی ہیں اسکا کریڈٹ رضیہ شمیم اور انکی ٹیم کو جاتا ھے -راچڈیل کونسل کے لیڈر کونسلر نیل ایموئٹ اور ڈپٹی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ خواتین کے لئے پاکیزہ گروپ کی کا وشیں قابل ستائش ھے -ان کو اپنے کام کو جاری رکھنا چاہئے -کونسلر ارم فیصل اور سابق کونسلر شیفالی احمد نے بھی پاکیزہ گروپ کی مقامی خواتین کے لئے کام کو سراہا -اور سب کو نئے سال کی مبارکباد کہی -کونسلر شاہ وزیر اور کونسلر ثمینہ ظہیر نے کہا کہ پاکیزہ وومن گروپ ادھیڑ عمر خواتین جو ڈپریشن یا مختلف امراض میں مبتلا ہیں انکے لئے آگہائ مہم کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں اس کا سہرا گروپ کی روح رواں رضیہ شمیم کو جاتا ھے –
امتیاز احمد نے کہا کہ پاکیزہ وومن گروپ کئ سالوں سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رھا ھے -پچھلے سال بھی ھم نے خواتین کو درپیش صحت کے بارے میں کئ ورکشاپس کا انعقاد کیا نئے سال میں بھی کئ نئے پراجیکٹ کریں گے -کمونٹی لیڈر غلام الرسول شہزاد اور دوسروں نے پاکیزہ وومن گروپ کی خواتین کے لئے کام کو خراج تحسین پیش کیا -آخر میں پاکیزہ گروپ کی چئیر پرسن رضیہ شمیم ایم بی ای نے پروگرام میں شریک خواتین حضرات کا شکریہ ادا کیا اور سب کو نئے سال کی مبارک باد دی -ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کئ دہائیوں سے کمونٹی اور خاص طور پر خواتین کے لئے کام کر رھی ھوں اور انشااللہ جب تک میرے میں ہمت ھے یہ کرتی رھوں گی
خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے قائم پاکیزہ وومن گروپ کی کاوشوں کو کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے
