لندن عارف چودھری
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پاکستانی وفد کی آئرلینڈ پارلیمنٹ کی نو منتخب اسپیکر سے ملاقات۔
چیئرمین سینیٹ کا آئرلینڈ میں پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر۔
سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور۔
آئرلینڈ میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون اسپیکر کو مبارکباد۔
عالم اسلام اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے 1994 میں آئرلینڈ دورہ کیا تھا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
محترم بینظیر بھٹو عالم اسلام اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔سید یوسف رضا گیلانی
بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ نے آئرش پارلیمانی بجٹ آفس کے ماڈل کو سراہا
پاکستان کی پارلیمنٹ میں پارلیمانی بجٹ آفس (PBO) قائم کرنے کا عزم۔
چیئرمین سینیٹ کی آئرلینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے۔سید یوسف رضا گیلانی
سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) کا تعارف اور اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ
پاکستان اور آئرلینڈ نئی شراکت داری کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی
سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آئرلینڈ کے پارلیمانی وفد کو پاکستان کے دورے کی دعوت۔
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم۔
پاکستان آئرلینڈ بزنس کونسل کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام۔
ظہرانے میں آئرلینڈ کے وزیر خارجہ، پاکستانی سفیر اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
اس اعلیٰ سطحی وفد میں سینیٹر فوزیہ ارشد،سینیٹر جام سیف اللہ خان،سینیٹر ناصر محمود بٹ،سید نوید قمر (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ)،ایم این اے علی قاسم گیلانی،ایم این اے علی زاہد،ایم این اے فضل محمد خان،ایم این اے خواجہ اظہارالحسن،ایم این اے صبا صادق،ایم این اے شیزرا منصب علی خان کھر،صوبائی اسمبلی پنجاب کے اسپیکر ملک محمد احمد خان،صوبائی اسمبلی سندھ کے اسپیکر اویس قادر شاہ شامل۔