پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہو گا قوم بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہی ہے جو اپنے دادا ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ماں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو ترقی اور حوشحالی کی منازل کی جانب لے جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ملکی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے اور ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے ۔ظفر چھٹہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے سیاسی مستقبل کو داؤ پر لگا کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے لیکن۔اس کا یہ۔مطلب نہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مشاورت کے بغیر ہی فیصلے کرتی رہے قومی معاملات پر سب کو مل کر چلنا ہو گا اور ن لیگ کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا نوجوان جان لیں کہ اب آنے والا دور پیپلزپارٹی کا دور ہو گا جس میں ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔(فوٹو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں