ہمیں پیرامیڈکس ( الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز) ہونے پر فخر ہے۔ محمد ارشد خان

Spread the love

پیرامیڈکس ڈے ہماری شناخت کا دن ہے ہر سال مناتے رہیں گے ۔ چوہدری انس

اعلیٰ تعلیم و ہنر سے معاشرے میں پیرا میڈیکس کا نام روشن کرنامشن ہے۔ سعید اللّٰہ جان

پمز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرامیڈکس کے دن کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی پمز میں منعقد ہوئی تقریب میں تمام پیرامیڈکس قیادت نے کیک بھی کاٹا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد خان صدر فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن سمیت مختلف عہدیدران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد خان نے کہا کہ ہمیں اپنے پیرامیڈیکل اسٹاف ہونے پر فخر ہے اور نئے ساتھی اس پہچان کو مضبوط بنائیں ۔ چوہدری انس صدر پمز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دن ہمیں ہماری شناخت حاصل ہوئی اور ہمیں اپنی اس شناخت پر فخر ہے
سعید اللّٰہ جان مروت جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پمز نے پیرا میڈیکس کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے محنت سے معاشرے میں اپنی پہچان پیرامیڈکس کو مضبوط و بلند مقام دلانے اور نام روشن کرنے پر زور دیا ۔
ملک زیشان اعوان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس ہی طرح پیرامیڈکل اسٹاف کی خدمت کے جذبہ کا اظہار کیا ۔ راجہ ربنواز ۔ چوہدری عامر ۔ چوہدری لطیف ۔ عبدالقیوم۔ وہاب خان – شفقت خان۔ گل بشر۔ احمد رانا اور میڈیا کوآرڈینیٹر ملک تنویر نوشاہی سمیت دیگر ممبران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں