مانچسٹر۔ عارف چودھری
سائیکلنگ گروپ اور کمیونٹی کے دیگر فلاح و بہبود کی تنظیموں میں نمایاں خدمات انجام دینے و الی ایواڈز یافتہ سرگرم سماجی خاتون کومل خان کی سالگرہ پر مسرت ریسٹورنٹ مانچسٹر میں رنگ برنگی میوزیکل تقریب کا انعقاد ۔ برطانوی حکومت کے ترکیہ میں تجارتی مشیر رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ، نامور کاروباری و سماجی شخصیت اور چیف ایگزیگٹیو ایزی منی ڈاکٹر لیاقت ملک ،سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون – چودھری رضوان نصیر -سائرہ پونا والی – سیما شیخ – انٹرنیشنل شاعرہ نغمانہ کنول -ڈاکٹر امجد – انیسہ ملک -حادیہ – نازیہ -صغرہ -یاسمین عالم – نادیہ ملک – ڈاکٹر یونس پرواز – صاحبزادہ ھمایوں – و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا- کیک بھی کاٹا گیا -گلوگار زاھد علی اور کومل خان نے گانے گا کر محفل لوٹ لی – اس موقع پر مشیر برطانوی حکومت افضل خان ایم پی نے کہا ہماری دعا ہے کومل خان کو اللّٰہ تعالیٰ صحت سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے آمین ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ کومل خان کے ساتھ گہرا خاندانی رشتہ ہے ہم انکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ انکی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے ۔سماجی سرگرم خاتون یاسمین عالم نے کہا کہ کومل خان ہمارے دل کے انتہائی قریب ہے اور ہم انکی کمیونٹی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کومل خان کو صحت سلامتی ولمبی عمر عطا فرمائے ۔سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا کہ کومل خان گریٹر مانچسٹر کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔نادیہ ملک – شاعرہ نغمانہ کنول اور دوسروں نے کہا کہ کومل خان کو انکے جنم دن پر بہت بہت مبارکباد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسکو زندگی میں اور کامیابیاں دے – میزبان اور برتھ ڈے گرل کومل خان نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی یوم پیدائش کی سالگرہ میں شرکت کی میں ان یادگار لمحات کو زندگی بھر بھول نہیں پاؤں گی
