وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا الخدمت ہسپتال چارسدہ کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر نور حسین سے ملاقات کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا الخدمت ہسپتال چارسدہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے الخدمت ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر نور حسین سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں بے سہارا معصوم بچوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو شعبہ گائناکالوجی چلڈرن یونٹ، شعبہ امراض چشم، جنرل سرجری، ای این ٹی، ڈینٹل یونٹ، تھیسلمیا سنٹر، ایمبولینس سروس، اور دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنک دی گئی اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے الخدمت ہسپتال چارسدہ کے بہترین کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال چارسدہ نور حسین نے کہا کہ الخدمت ہسپتال چارسدہ کا مقصد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں سے بھی مطالبہ ہے کہ زکوات، خیرات، اور صدقات الخدمت ہسپتال کے دیگر تعمیراتی کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں اور ثواب دارین حاصل کریں آخر میں الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر نور حسین نے وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے الخدمت ہسپتال چارسدہ آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔