لندن عارف چودھری
خواتین کے عالمی دن اور سی ایم ایم کی دوسری سالگرہ پر کرییٹو مائنڈ میڈیا کے سائے تلے ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت اور چیف ایگزیگٹیو سی ایم ایم فرزانہ افضل نے مائی نواب مانچسٹر میں خصوصی تقریب اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان کی اہلیہ نازیہ طارق اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین کی۔خصوصی شرکت ۔ سی ایم ایم کی ٹیم اور کمیونیٹی کے لئے خدمات پر سائرہ پونا والہ – عالیہ ہاشمی – رخسانہ حسین -روبینہ راجہ -ٹینا شیخ – صابرہ ناہید چودھری اور دوسری خواتین کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا- نوجوان سنگر عبداللہ شاہد اور ہالینڈ سے آہ ھوئ نوجوان گلوکارہ جاناں نے سریلے نغمے گا کر محفل لوٹ لی -اس موقع پر نازیہ طارق وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کرییٹو مائنڈ میڈیا کی خدمات کمیونٹی کے لیے باعث فخر و قابل ستائش ہیں ۔ٹینا شیخ اور رخسانہ حسین نے کہا کہ انہوں نے سی ایم ایم کے ساتھ چھ ماہ پہلے شامل ہوئیں انکے لیے باعث اعزاز ہے ۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ سی ایم ایم خواتین کی فلاح وبہبود اور انکے گھریلو و دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔کرییٹو مائنڈ میڈیا کی روح رواں فرزانہ افضل نے کہا کہ ہمارے گروپ کا مقصد خواتین کو بااختیار و بااعتماد بنانے کے ساتھ انہیں انکے حقوق بارے آگاہی دینا ہے انہیں سماجی طور پر سرگرم رکھنا اور اگر صحت بارے کوئ مسئلہ ہو تو انکی صحیح راہنمائ کرنا ہے ۔ کمیونٹی لیڈر عالیہ ہاشمی اور صابرہ ناہید چودھری نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد خواتین کو بااختیار و بااعتماد بنانا ہے۔ روبینہ راجہ -فائقہ صاحبزادہ اور کاروباری شخصیت انیل مسرت کی والدہ نے کہا کہ ایسی خواتین جو پہلے ہی معاشرے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں انہیں دیکھ و ملکر ہماری بھی حوصلہ افزائی ہونے کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔پروگرام میں شریک دیگر خواتین نے بھی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم اس طرح کی سرگرمیوں کو معاشرے کے لیے اہم قرار دیا آخر میں ۔ فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں اور اور تعاون کرنے پر نفیس ریسٹورنٹ چیڈل اور لانگ سائیڈ کا شکریہ ادا کیا –
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت اور سی ایم ایم کی دوسری سالگرہ پر کرییٹو مائنڈ میڈیا کی خواتین کو معاشرے کا بااختیار و بااعتماد شہری بنانے کی کاوشوں کو کمیونٹی کے اندر بےحد سراہا گیا