وزیر آباد (بیورو چیف طارق جاوید ملک) تحریک پاکستان اور تحریک آ زائد کشمیر کے نامور راہنما سلسلہ سہروردیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کے صاحب زادے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ سید صفی اعظم چن پیر شاہ،مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین ،کنٹری ڈائریکٹر پاکستان مسلم ہینڈز سید ضیاء النور کے بھائی اور مسلم کمرشل بنک کے سابق زونل چیف سید مختار النبی علالت کے باعث برطانیہ میں وفات پا گئے انکو لنڈن کی نواحی کاؤنٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائیگا۔ ان کی رحلت پر سیاسی ،سماجی،مذہبی اور روحانی راہنماؤں کے علاؤہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے ملال کا اِظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ مرحوم ایک انتہائی مشفق ،ہمدرد اور ملنسار انسان تھے
