اس موقع پر عائشہ، سنان، یونس کو سکول امتحان میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)الصفہ ایجوکیشن اکیڈمی ڈھب بانڈہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصفہ ایجوکیشن اکیڈمی ڈھب بانڈہ چارسدہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتزہ کرام اور بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر الصفہ ایجوکیشن اکیڈمی کے انچارج بہار علی کی طرف سے سنان نرسری کلاس، عائشہ دوسری کلاس اور یونس خان تیسری کلاس کو سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی پر انعامات اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔