وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے پانچ روزہ سالانہ جشن بہاراں کو شاندار کامیابی قرار دیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے پانچ روزہ سالانہ جشن بہاراں کو شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیسٹول نے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، انتظامیہ اور ساہیوال کی کمیونٹی کو ثقافت، کھیل اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار میں یکجان کیا ہے۔انہوں نے ایونٹس کے تمام مہمانان، شرکاء اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کا دلی شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ان رنگارنگ تقاریب کو اپنی محنت اور لگن سے ممکن بنایا ہے۔ فیسٹیول میں سالانہ اسپورٹس میلہ، انٹرپرینیورشپ گالا، کتاب میلہ، آرٹ اور خطاطی کی نمائش، نیزہ بازی، ثقافتی شوز اور پھولوں کی نمائش جیسی متنوع سرگرمیاں شامل تھیں جنہوں نے یونیورسٹی کے طلباء کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا اور ساہیوال ڈویژن کے شہریوں کو صحت مند تفریح کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں، اسپانسرنگ کمپنیوں، فیملیز، والدین اور میڈیا نمائندوں کے انمول تعاون کو سراہا۔ ان ایونٹس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پیر سیدعمران شاہ ولی، ملک قاسم ندیم،محمد ارشد ملک اور موتیا مسعود خان، ساہیوال چیمبر کے صدر شیخ عظمت سلیم، نیو یارک سے پروفیسر ڈاکٹرجے پی سنگھ، ڈائریکٹر انفارمیشن عقیل اشفاق، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی، معروف سوشل میڈیا سٹار انجم سرویا، ملک کے معروف لکھاریوں اور شاعروں نے خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر نے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور آرگنائزنگ کمیٹی کی لگن اور محنت کو سراہا ہے۔ سالانہ جشن بہاراں میلہ کے انعقاد میں وائس چانسلر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی ممبران رجسٹرار سید غلام علی اصغر،کنٹرولر امتحانات مبشر سعید، چیئرپرسن کیمسٹری ڈاکٹر امین عابد،چیئر پرسن بزنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر وارث علی،ڈاکٹر حافظ طارق مسعود ڈائریکٹر سپورٹس،ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اکرام احمد، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد وسیم طفیل، عامر شہزاداور ڈائریکٹر ریسرچ اور میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد ایوب نے فیسٹیول کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مشترکہ کوششوں نے انتظامی اور تعلیمی سربراہان، فوکل پرسنز اور طلبہ سوسائٹیز کے ساتھ مل کر ایک مضبوط کیمپس کلچر کو فروغ دینے کی عکاسی کی بہترین کوشش کی ہے۔ سالانہ سپرنگ فیسٹیول 2025 نے نہ صرف فنکارانہ اظہار اور کھیلوں کی مہارت کو سراہا بلکہ یونیورسٹی کے اندر کمیونٹی کلچر کو بھی فروغ دیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں