دونوں کے درمیان ملاقات میں ٹی ایچ کیو لاہور کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر کی وزیر صحت سے ملاقات ہوئی، جس میں ٹی ایچ کیو لاہور کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔انہوں نے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا اور جلد از جلد ایک اور میٹنگ بلانے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے ایم ٹی آئی کے نظر انداز ہونے پر بھی شکوہ کیا اور اصلاحات کی ضرورت پر بات کی۔