معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر کی سیکرٹری ایگریکلچر سے ملاقات۔

Spread the love

ملاقات میں زراعت کے مسائل اور خصوصاً تمباکو کے کاشتکاروں کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے سیکرٹری ایگریکلچر سے ملاقات کی، جس میں زراعت کے مسائل اور خصوصاً تمباکو کے کاشتکاروں کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ آئندہ ٹوبیکو بورڈ اجلاس میں زمینداروں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور زرعی اصلاحات کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ سیکرٹری ایگریکلچر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں