آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے وزیرآباد میں نواں سالانہ تین روزہ حضرت سیدنا اویس قرنی ؓ فری آئی کیمپ کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے وزیرآباد میں نواں سالانہ تین روزہ حضرت سیدنا اویس قرنی ؓ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،افتتاح پیر محمد حسن گوھر اویسی آف جندھڑ شریف نے کیا،تقریب میں صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی،ملک محمد یوسف چاند،پیر ساجد چشتی،احمد یار وڑائچ،حاجی ایوب چشتی،محمد شفیق چشتی،صاحبزادہ محمد زبیر چشتی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔فری آئی کیمپ میں 375مریضوں کا معروف آئی سرجن ڈاکٹر اجمل نثارنے معائنہ کیا۔مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے اورفری ادویات،عینکیں اور لینزفراہم کئے گئے۔پیر محمد حسن گوھر اویسی نے کہا کہ فری کیمپ لگانے کا مقصد رب کریم کی رضا کے لئے کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی خدمت کرنے والوں پر راضی ہوکر اپنا خصوصی انعام واکرام فرماتے ہیں انکے رزق اور روزی میں اضافہ فرماتا ہے،بینائی کا نور خالق کائنات کی عطاء کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اس نعمت کے چھن جانے پرجو احساس بینائی سے محروم افراد کو ہوتا ہے اس کو کوئی محسوس نہیں کرسکتا اس نور کی بحالی میں معاونت کرنیوالے مسیحا اور مخیر حضرات عظیم مرتبوں پر فائز ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں