سید مختار النبی کی وفات پر ممتاز سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت

Spread the love

وزیر آباد (طارق جاوید ملک) تحریک پاکستان اور تحریک آ زاد کشمیر کے نامور راہنما سلسلہ سہروردیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید بشیر احمد خورشیدؒ کے صاحبزادے، سجادہ نشین آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ سید محمدصفی اعظم چن پیر شاہ،مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین،کنٹری ڈائریکٹر پاکستان مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید ضیاء النور کے بھائی اور مسلم کمرشل بنک کے سابق زونل چیف سید مختار النبی کی وفات پر ممتاز سماجی شخصیت محمد اعظم کلیر،افتخار حسین صدیقی،میاں مدثر نذیر،صوفی محمد اشرف نثار،ناصر جمال بٹ،مظفر اقبال چشتی،محمد طارق بٹ،سید علی شاہ،آصف خان ودیگر انکی رہائشگاہ سوہدرہ میں اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی۔مرحوم کو لندن میں کاؤنٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔سید مختار النبی کی رحلت پر سیاسی،سماجی،مذہبی اور روحانی راہنماؤں کے علا وہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے ملال کا اِظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ مرحوم ایک انتہائی مشفق،ہمدرد اور ملنسار انسان تھے۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ27فروری بروز جمعرات صبح11:00بجے مرکزی جامع مسجد آرائیاں سوہدرہ میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں